English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ میں پارسل بم بھیجنے والا شخص گرفتار ، ٹرمپ کا حامی نکلا، فرد جرم عائد 

share with us

سابق امریکی صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سمیت 11 اہم شخصیات کو پارسل بم بھیجے 


فلوریڈا:27؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) سابق امریکی صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سمیت 11 اہم شخصیات کو پارسل بم بھیجنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے سابق صدور سمیت 11 افراد کو پارسل کے ذریعے دھماکا خیز مواد بھیجنے والے شخص کو فلوریڈا سے حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ملزم کا تعلق ری پبلکن جماعت سے ہے اور وہ صدر ٹرمپ کا پر جوش حامی ہے جب کہ جتنے افراد کو دھماکا خیز مواد پارسل کے ذریعے بھیجے گئے ہیں وہ سب ریپبلکن جماعت کے مخالفین ہیں۔ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ 56 سالہ ملزم سیزر سیوک کو پارسل پر موجود فنگر پرنٹس، ڈی این اے اور فون ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی چوری اور دھوکا دہی کے الزام میں جیل کاٹ چکا ہے۔دھماکا خیز مواد سے بھرے پارسل بھیجنے کا سلسلہ پیر سے شروع ہوا، وسط مدتی الیکشن سے محض دو ہفتے قبل بھیجے گئے دھماکا خیز پارسلز نے امریکا میں خوف کی لہر دوڑا دی تھی۔ پارسلز صدر ٹرمپ کے مخالفین کو بھیجے گئے تھے۔صدر ٹرمپ کا ملزم کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس قسم کی دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے والوں کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ریپبلکن پارٹی کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی۔امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ سیاست میں تشدد کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس کیس کو دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بنایا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ ملزم کو 48 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا