English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈاکووں نے کر دی بے وقوفی کی حدیں پار

share with us

بلجیم کے ڈاکوؤں کی بیوقوفی نے سب کو ہنسے پر مجبور کردیا


بلجیم:25؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)بلجیم میں ای سگریٹ کی دکان کے مالک کے ساتھ حقیقت میں ڈکیتی کا ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلجیم کے شہر چارلیروئے کے نواح میں ڈیڈیئر نامی ایک شہری کی دکان کو 6 ڈاکو دن دیہاڑے لوٹنے کی غرض سے داخل ہوئے۔دکاندار نے انھیں کہا کہ بہتر ہوگا کہ وہ دن کے اختتام پر آئیں تب وہ انھیں زیادہ رقم دے سکے گا۔رپورٹ کے مطابق ڈاکو اْس وقت یہ بات مان کر چلے گئے مگر شام کو جب وہ رقم لینے کے لیے واپس آئے تو پولیس ان کی منتظر تھی۔واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیاکہ لٹیروں کا گروہ دکان میں داخل ہوا اور پھر دکاندار کے سمجھانے پر واپس چلا گیا۔شام میں جب یہ نالائق ڈاکو واپس آئے تو دکان میں چھپے پولیس اہلکاروں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔دکان کے مالک ڈیڈیئر نے بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کامیڈی فلم کی طرح تھا۔ ڈاکوؤں کا یہ گروہ بلجیم کے سب سے نالائق ڈاکوؤں کے طور پر مشہور ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا