English   /   Kannada   /   Nawayathi

امارات:سوشل میڈیا پر فروخت کی جانے والی 95فیصد ادویہ جعلی

share with us

دبئی:23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر فروخت ہونے والی ادویہ سے اجتناب کیا جائے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا پر فروخت ہونے والی95فیصد ادویہ جعلی ہوتی ہیں۔ وزارت نے کہاہے کہ امارات سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعہ ادویہ کی خرید وفروخت کا رجحان بڑھتا جارہاہے حالانکہ ایسی ادویہ صحت اداروں کے معیار کے مطابق نہیں ہوتیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعہ ادویہ فروخت کرنے کی مارکیٹ کا حجم ایک سو بلین ڈالر ہے۔ وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ نامعلوم ذرائع کی تیار کی جانے والی ادویہ خریدنے سے اجتناب کیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا