English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی فوج نے صعدہ گورنری میں 1214 بارودی سرنگیں تلف کر دیں

share with us

حوثی باغی اپنے فرار سے قبل اس علاقے میں وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھا گئے تھے


صنعاء :23؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ گورنری کے دو اہم محاذوں البقع اور کتاف سے حوثی باغیوں کو نکال باہر کرنے کے بعد وہاں?پر بچھائی گئی 1214 بارودی سرنگیں تلف کردیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کی انجینیرنگ کی ٹیم نے کئی روز قبل کتاف اور البقع کے مقامات پر حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں اور بموں کی کی تلاش کا آپریشن شروع کیا تھا۔ حوثی باغی اپنے فرار سے قبل اس علاقے میں وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھا گئے تھے۔ تلاش کیدوران پتا چلا ہے کہ یہ بارودی سرنگیں مختلف شکلوں اور حجم کی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے سڑکوں، کھیتوں، آبادی کے اطراف، گھروں کے قریب اور بازاروں کے اطرف میں بچھا رکھی تھیں جو شہری آبادی کے لیے بھی تباہ کن تھیں۔ سیکڑوں بارودی سرنگوں کی تلفی کے بعد اب مقامی شہری آبادی کافی حد تک محفوظ ہوگئی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ یمنی فوج نے حوثی باغیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں تلف کی ہیں۔ پچھلے مہینوں کیدوران سرکاری فوج حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی ہزاروں بارودی سرنگیں تلف کرچکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا