English   /   Kannada   /   Nawayathi

لوگ کیا کہیں گے؟

share with us

نیا گھر ، نیا فرنیچر نہیں لیا تو "لوگ کیا کہیں گے؟بیٹی کو اچھا جہیز نہیں دیا تو، لوگ کیا کہیں گے ؟ اور تو اور بعض خواتین تو لوگوں کے خوف کا اس حد تک شکار ہو رتی ہے کہ اگر کو ئی جو ڑا ایک سے زائد بار پہننا پڑ جائے تو ان کو یہ فکر دامن گیر ہو جاتی ہے کہ رشتہ دار خواتین کیا کہیں گی ؟ غرض لوگوں کا یہ خوف زندگی میں بیشتر فکر اور پریشانیوں کاجڑ بنتا جا رہا ہے ۔ ہم اس سے خوف زدہ ہو کر اپنی بساط سے بڑھ اپنے آپ کو وہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ہم نہیں ہو تے ، اگر ہم اس جملے سے اثر لینا چھوڑ دیں تو زندگی بے حد سادہ اور آسا ن ہو سکتی ہے ۔ 
جب ان لوگوں کو تلاش کیا جا ئے جنہیں دوسروں پر تبصروں اوراعتراضات کے سوائے کو ئی کام نہیں ہو تا ۔ نتیجتا ہمیں معلوم ہو گا کہ ہم اور آپ ہی میں سے ہیں ، جن کی زندگیاں عام طور پر امن سکون کا کو ئی اعلیٰ نمونہ نہیں ، او نہ ہی کو ئی بے مثال شخصیت کے ما لک ہو تے ہیں ۔ دوسروں کے معاملات میں غیر معمولی دلچسپی لینا ، ایک نفسیاتی مسئلہ ہے ۔ ایسی خواتین کی باتوں کو ذہن پرحاوی کرنے کے بجائے ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکالنا ذیادہ بہتر ہو تاہے ۔ بہ صو رت دیگر ان کی باتیں اور اعتراضات آپ کو ضرور کسی نفسیاتی عارضہ کا شکار کرنے کی پو ری صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اپنے ہر عمل کو لوگوں اور معاشرے کے طے کر دہ معیارات اور پیمانوں پر جانچنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کے طے کر دہ پیمانوں پر جانچنے کی عادت ڈالیں اور اگر آپ کا عمل اللہ تعالیٰ کے مرجضی کے مطابق ہیں تو پھر اپنا دل متمئن رکھیں اور وہ کریں جو آپ کو درست لگتا ہے ۔ لوگوں کی فکر بس اس حد تک کریں کہ وہ آپ کی ذاتی زندگی پر اثر انداز نہ ہو سکے ۔ 
حقوق العباد کا خیا ل رکھنا اور لوگوں کیساتھ اخلاق سے پیش آنا ہر انسان کی بنیا دی ذمہ داری ہے ۔ اس کی ادائگی کاخیا ل ضرورت رکھیں ۔ لیکن کسی کو اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت کا اختیا ر مت دیں ۔ لوگوں کو خوش کرنے کی خاطر اپنی زند گی میں فکراور Tension پالنا سوا ئے بے وقوفی کے کچھ نہیں ۔ اعتراض کرنے والے مرد و زن کو نرم اوردھیمے لہجے میں یہ کہہ کر خاموش کرا یا جا سکتا ہے کہ ، ممکن ہے کہ آپ کی بات درست ہو ، لےئکن مجھے یہ زیادہ مناسب لگا ۔ دوسروں کی فکر چھوڑ دیں ، کیونکہ وہ کبھی خوش نہیں ہو تے ، اگر آپ اور ہجم اپنی زندگی میں صرف اللہ کی خوشنودی کی فکر کریں تو زندگی کے بیشتر مسائل خود بہ خود حل ہو جائیں گے ۔ اپنے آپ کو "لوگ کیا کہیں گے "کے اس خود ساختہ خوف سے نجات دلائیں اور ایک آزاد ، پر سکون زندگی گذاریں اور ہمیشہ خوش رہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا