English   /   Kannada   /   Nawayathi

غذائیں دوائیں اسبغول

share with us

غذا میں کھچڑی استعمال کریں۔ دو تین روز کے استعمال سے پیچش جاتی رہے گی۔ پْرانا قبض جو آنتوں کی خشکی سے ہوتا ہے اس کو دور کرنے کے لیے ایک تولہ اسبغول، دودھ پاو کے ساتھ پھانکیں۔ اسبغول کی بھوسی چارماشے دودھ یا پانی کے ساتھ پھانکنے سے بھی قبض دور ہو جاتا ہے۔ خشک کھانسی اور دمے کے لیے بھی اسبغول نہایت مفید ہے۔ روزانہ ایک تولہ اسبغول دودھ یا پانی کے ساتھ کم از کم چالیس دن تک پھانکتے رہیں۔ کھانسی جاتی رہے گی۔ بسہری، یہ انگلی کا ورم ہے۔ اس کو انگل بیڑ اور چند را بھی کہتے ہیں۔ یہ ورم عموماً ہاتھ کی کسی انگلی یا انگوٹھے کے پوروے میں یا ان کی جڑ میں پیدا ہوتا ہے۔ اس میں درد اتنا سخت ہوتا ہے کہ اس کی وجہ سے مریض کے لیے کھانا پینا اور سونا حرام ہو جاتا ہے۔ ہر وقت ہائے ہائے کرتے گزرتی ہے۔ جو دوا بھی لگائی جاتی یا باندھی جاتی ہے، فائدہ نہیں دیتی، بلکہ درد بڑھتا ہی رہتا ہے۔ اس کے لیے اسبغول نہایت مفید دوا ثابت ہوتا ہے۔ جب اس مرض کو دو تین دن ہو جائیں اور کسی طرح فائدے کی صورت نظر نہ آئے تو اسبغول ایک تولہ لے کر تقریباً چار تولے پانی میں دس منٹ تک بھگو رکھیں۔ اس کے بعد اْنگلی پر پانی میں بھیگے ہوئے اسبغول کا لیپ چڑھا دیں، یہاں تک کہ انگلی پر اچھی خاصی تہہ چڑھ جائے۔ اس کے بعد اس پر تھوڑا تھوڑا پانی ٹپکاتے رہیں۔ چھٹے گھنٹے کے بعد دوسرا اسبغول پانی میں بھگو رکھیں، اسبغول کے پہلے لیپ کو اْتار کر فوراً دوسرا لیپ چڑھا دیں اور اس پر بھی اسی طرح پانی ٹپکاتے رہیں۔ اس طرح چوبیس گھنٹے میں چار بار ایسا کریں۔ اس سے درد رْک جائے گا اور ورم پک کر پھوٹ جائے گا۔ اس کے بعد زخم کا علاج کرنے کے لیے پہلے نیم کے پتے پیس کر ان کا گولا بنا کر اوپر گیلا کپڑا اور مٹی لگا کر آگ پر پکائیں پھر آگ سے نکال کر کپڑا اور مٹی الگ کر کے یہ بھرتا ہلکا گرم کر کے باندھیں۔ چند روز باندھنے سے تمام پیپ نکل کر زخم صاف ہو جائے گا۔ اب زخم کو خشک کرنے کے لیے کوئی مرہم استعمال کریں۔ سنبھالو کے پتے ایک تولہ لے کر پانچ تولے سرسوں کے تیل میں ڈال کر پکائیں، یہاں تک کہ پتے جل جائیں۔ پھر ان کو گھوٹیں جب مرہم سا بن جائے تو احتیاط سے رکھ چھوڑیں اور زخم پر روزانہ یہ مرہم لگائیں۔ اسبغول کی پلٹیں گرم پھوڑوں کو پکا دیتی ہے۔ گرمی کی وجہ سے دردِ سر ہو تو اسبغول کو ہرے دھنیے کے پانی میں بھگو کر تھوڑی دیر کے بعد پیشانی پر لگانے سے درد سر دور ہو جاتا ہے۔ اسبغول سے گرمی اور پیاس کو بھی تسکین ہوتی ہے۔ پانی میں بھگو کر اور ذرا سی شکر ملا کر پئیں۔ اسبغول خون کے جوش کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ سینے اور حلق کا کھر کھراپن اس کے استعمال سے دور ہو جاتا ہے۔ پیٹ کے مروڑ اور آنتوں کے زخموں کے لیے مفید ہے۔ سر کہ اور روغن گل (گلاب کے پھولوں کے تیل) کے ساتھ جوڑوں کے درد کو دور کرتا ہے۔ اس غرض کے لیے پانی میں بھگو کر اس کا لیپ کریں۔ اسبغول کا لیپ ورموں کو گھْلاتا ہے۔ کنٹھ مالا (گلے کے غدودوں کا ورم جاتا رہتا ہے۔ روغنِ گل کے ساتھ کھانے سے اسبغول دستوں کو روکتا ہے)۔ بواسیری خون کو روکتا اور نیچے کی آنتوں کی جلن کو جن میں بواسیری خون کا دباو ہوتا ہے کم کرتا ہے۔ اس کو کوٹ کر بدن پر ملنے سے بدن نرم اور موٹا ہوتا ہے۔ اسبغول کو کوٹ کر کھانا زہریلا اثر کرتا ہے، اس لیے اس کو چبانا اور کوٹ کر نہیں کھانا چاہیے۔ کوٹ کر کھانے سے اگر زہریلا اثر کرے تو اس کا علاج یہ ہے کہ کسی قے لانے والی چیز سے قے کرائی جائے۔ یہاں تک کہ سارا اسبغول قے کے ذریعے خارج ہو جائے۔(

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا