English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جمال خاشقجی کے بیٹے سے فون پر تعزیت

share with us

ریاض:22؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے کو فون کرکے والد کی موت پر تعزیت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے سے فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا بھی فون پر ایک دوسرے سے رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے واقعے کے تمام پہلو سامنے لانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قونصلیٹ میں صحافی کے قتل کی مکمل وضاحت ضروری ہے۔

ادھر امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جمال خاشقجی کے قتل کو بہت بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس قتل سے بے خبر تھے، اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے رشتہ داروں نے سعودی حکومت سے لاش دینے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن سعودی حکومت لاش کے بارے میں کچھ نہیں جانتی۔

سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔ وہ ضروری دستاویزات کے حصول کےلیے قونصل خانے گئے تھے۔ پہلے تو سعودی حکومت ان کے قتل سے انکار کرتی رہی تاہم بعدازاں ان کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی قونصل خانے کے حکام کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران مارے گئے۔اس واقعے میں ملوث ہونے پر دو سعودی مشیروں سمیت 5 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ 18 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برطرف حکام میں سعودی جنرل انٹیلی جنس کے نائب صدر اور ولی عہد محمد بن سلمان کے مشیراحمد العسیری، انٹیلی جنس شعبہ سیکیورٹی کے سربراہ جنرل ارشاد بن حامد، انٹیلی جنس کے نائب سربراہ ہیومن ریسورسز جنرل عبداللہ، نائب سربراہ برائے خفیہ معلومات جنرل محمد بن صالح اور سعودی شاہی عدالت کے مشیر سعود قحطانی شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا