English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمسن لڑکیوں سے زیادتی، ہڈرزفیلڈ گینگ کو221 برس قید کی سزا کا حکم 

share with us

لندن :20؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) برطانیہ میں 15کمسن لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنانے میں ملوث ہڈرزفیلڈگینگ کو221 برس قیدکی سزاسنادی گئی۔ 20 جنسی درندوں پرمشتمل گینگ نے 2004 سے 2011 کیدوران گیارہ سے سترہ برس کی لڑکیوں کو ہوس کانشانہ بنایاتھا۔لیڈز کراون کورٹ میں مقدمات کی سماعت ہوئی، جس کے بعد سزا سنائی گئی۔گینگ کیسرغنہ امرسنگھ دھالیوال کو رواں برس عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے، جس کے بعد اسے کم سے کم 18برس جیل میں کاٹنا ہوں گے۔ وہ جنسی زیادتی کے 22 واقعات میں ملوث پایا گیا تھا۔زیادتی کی شکار لڑکیوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں محبت کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادتی کی شکار ایک لڑکی نی خودکشی کی بھی کوشش کی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا