English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودیہ قریبی اتحادی ہے لیکن جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے، ڈونلڈ ٹرمپ 

share with us


جمال خشوگی کی ہلاکت میں ملوث افراد کی گرفتاری پہلا بڑا قدم ہے، امریکی صدر 
واشنگٹن:20؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جمال خشوگی کی ہلاکت سے متعلق سعودی وضاحت معتبر ہے، سعودیہ قریبی اتحادی ہے لیکن جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے، صورتحال آسان نہیں لیکن حل نکال ہی لیں گے۔امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی وضاحت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکت سے متعلق ملوث 18 افراد کی گرفتاری پہلا بڑا قدم ہے، سعودی عرب کی جانب مزید اقدامات سے پہلے وہ سعودی ولی عہد سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کو اربوں ڈالرز کی اشیا فروخت کرتے ہیں، جن سے ہمارے لوگوں کی ملازمتیں جڑی ہوئی ہیں، معاملے پر ساتھیوں سے مشورہ کروں گا، استنبول واقعے پر بہت سے لوگ کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ معاملے پر تحقیقات انصاف کی بروقت فراہمی میں معاون ہوں گی ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا