English   /   Kannada   /   Nawayathi

آخر کارسعودی عرب نے صحافی جمال خاشوگی کے قتل کی تصدیق کی

share with us

ریاض:20؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی میں سعودی عرب کے قونصل خانے سے لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے صحافی جمال خشوگی کی قونصلیٹ میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول کے قونصل خانے میں جمال خشوگی اور وہاں موجود افراد میں جھگڑا ہوا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔

سعودی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ قونصل خانے میں جھگڑے کے دوران جمال خشوگی کی موت واقع ہوئی، سعودی انٹیلی جنس کے نائب صدرجنرل احمدالعسیری کو اس واقعے کے بعد برطرف کردیا گیا ہے۔

سعودی ٹی وی کا کہنا ہے کہ شاہی عدالت کے مشیر سعودالقحطانی کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے، واقعے میں ملوث 18 سعودی شہریوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

سعودی صحافی جمال خشوگی کے لاپتا ہونے اور پھر ہلاکت کے معاملے نے عالمی منظر نامے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اسی وجہ سے سعودی عرب پر عالمی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ ہفتے ریاض میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن میوچن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا ہے کہ میں آئندہ ہفتے ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہیں کروں گا۔

یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی دو اکتوبر کو اپنی طلاق کے کاغذات کی تصدیق کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے گئے تھے لیکن اس کے بعد سے ان کا کچھ پتا نہیں تھا، تاہم اب ان کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا