English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر اور روس کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت کا معاہدہ

share with us
ماسکو :18؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)روسی صدر پوٹین اور مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے اسٹراٹیجک شراکت کا معاہدہ کر لیا ۔ دونوں ملکوں کے سربراہوں نے معاہدے پر دستخط کر کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا دائرہ وسیع کرنے کی قانونی بنیاد قائم کر دی ۔معاہدے کو مصر اور روس کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون اور جامع شراکت کا نام دیا گیا۔روس نے اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی عرب ملک کے ساتھ اس انداز کا معاہدہ کیا ہے ۔ اس سے مصر کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے میں روس کی دلچسپی کا پتہ چلتا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا