English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کی تلاش کے لیے اجازت کا انتظار

share with us

انقرہ:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلُو نے نیوز ایجنسی انادولؑو کو بتایا کہ سعودی عرب نے اُس ترک درخواست کو تسلیم کر لیا ہے، جس میں استنبول میں سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کی تلاشی کا کہا گیا تھا۔ اس مناسبت سے ابھی تک ترک حکام کو سعودی عرب کا اجازت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔ ترک وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی سعودی اجازت دستیاب ہو گی ویسے ہی اگلی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کی تلاشی بھی صحافی جمال خاشقجی کے لاپتہ ہونے کے سلسلے میں کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا