English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل تنظیم کی جانب سے منعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ کا اختتامی اجلاس 17اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا منعقد 

share with us

سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک کے میڈیا مشیر ، سیاست کے مینیجنگ ایڈیٹر ، روزنامہ خلیج ٹائمز کے سابق بیوروچیف اور جامع مسجد بھٹکل کے امام وخطیب کریں گے شرکت 

بھٹکل 16؍ اکتوبر 2018 (فکروخبر نیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے پانچ روزہ ورکشاپ کا اختتامی اجلاس کل بروز بدھ 17اکتوبر بعد عشاء المدینہ ہال بندر روڈ سیکنڈ کراس میں منعقد ہوگا جس میں کئی سینئر صحافیوں سمیت سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خصوصی میڈیا مشیر مسٹر دنیش امین مٹو شرکت کررہے ہیں ۔ اجلاس میں روزنامہ سیاست کے مینیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین خان اور جامع مسجد بھٹکل کے امام وخطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی بھی مہمانِ خصوصی کے طور پر کے شرکت کریں گے۔ اسی طرح اعزازی مہمان کے طو رپر روزنامہ خلیج ٹائمز کے سابق چیف بیورو جناب سید قمر حسن بھی خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کی صدارت صدر تنظیم جناب محمد مزمل قاضیا صاحب کریں گے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری اور میڈیا واچ کمیٹی او راس میڈیا ورکشاپ کے کنونیر جناب محمد آفتاب کولا نے شرکت کی درخواست کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا