English   /   Kannada   /   Nawayathi

عذاب قبر سے نجات دلانے والی :قسط نمبر۲۰؂

share with us

حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺجب تک آلم تنزیل اور سورہ الملک نہیں پڑھتے تھے اس وقت تک سوتے نہیں تھے،(ترمذی) حضرت طاوسؒ نے اثر نقل کیاہے کہ ان دونوں سورتوں (الم تنزیل ،سورۃ الملک )کو قرآن کی ہر سورت پر ستر گنا نیکی میں فضیلت ہے (ترمذی) ۔ 

آدھے قرآن کے برابر: قسط نمبر۲۱؂

حضرت انسؓ بن مالک سے روایت ہے کہ حضورﷺنے ارشاد فرمایا :سورۂ اذازلزلت آدھے قرآن کے برابر ہے ،قل ھواللہ احد تہائی قرآن کے برابر ہے اور قل یاایھا الکافرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے ۔ترمذی۲۸۹۳
[ف۔ا]علامہ طیبیؓفرماتے ہیں کہ اس سلسلے میں یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ چونکہ قرآن کا سب سے بڑامقصد دنیا کی زندگی اور قیامت کاذکرہے اور سورۂ الزلزال میں قیامت کا بیا ن اور اس کی منظرکشی نہایت ہی مؤثر انداز میں کی گئی ہے اس لئے اس کو نصف قرآن کے برابر بتایا گیا ہے ، ایک روایت میں اس کو قرآن کاچوتھائی کہاگیا ہے اس سے یہ مراد لے سکتے ہیں کہ چونکہ قرآن توحید ،نبوت،زندگی کے احکام اورقیامت کے تذکرہ پر مشتمل ہے اور یہ سورت ان چارمیں سے ایک مضمون پر مشتمل ہے اس وجہ سے اس کو چوتھائی قرآن کہاگیا، جبکہ قل ایھا الکافرون میں واشگاف طریقہ پر توحید بیان کی گئی ہے اور شرک و اہل شرک سے براء ت وبیزاری کا بیان ہے اس اعتبارسے اس کوچوتھائی قرآن کہاگیا ہے ۔
از: عبدالنور عبدالبا ری فکردے ندویؔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا