English   /   Kannada   /   Nawayathi

مْجھے کینسر کا مرض لاحق نہیں، ہاتھ ملانے سے نہ ڈریں،فلپائنی صدر 

share with us


فلپائنی صدر کا طبی معائنہ، کینسر کی تصدیق نہ ہوسکی،اسپتال سے واپسی پر اجتماع سے بھی خطاب 


منیلا:10؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلپائن کے صدر روڈو ریکو دو تیرتے نے کہا ہے کہ اْنہوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا ہے جس میں ان کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ انہیں کینسر کا مرض لاحق نہیں۔ اس لیے کسی کو ان کے قریب آنے سے نہیں ڈرنا چاہیے۔خیال رہے کہ صدر دو تیرتے کو گذشتہ ہفتے کینسر کے شبے کی بنیاد پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، مجھے کینسر نہیں، اس لیے ہاتھ ملانے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔فلپائن کے وزیرداخلہ نے اڈورڈو انو این نے ایک بیان میں کہا کہ صدر نے اسپتال سے واپس آنے کے بعد ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ انہیں سرطان کا مرض لاحق نہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا