English   /   Kannada   /   Nawayathi

کلبرگی میں بلو وھیل گیم نے ایک لڑکے کی لی جان ، گیم پر پابندی کے باوجود بچے ہیں اس کے شکار 

share with us

کلبرگی 09؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) ممنوعہ گیم بلیو وھیل نے ایک اور لڑکے کی جان لیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ مہالکشمی لے آؤٹ کے بارہ سالہ لڑکے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لڑکے کی شناخت سمرتھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو سیٹ میریں اسکول کے ساتویں درجہ کا طالب علم تھا۔ مذکورہ لڑکا بلیو وھیل گیم کا عادی تھا ۔ پڑھائی میں حد درجہ ذہین لڑکا سستی کرنے لگا اور پڑھائی سے اس کی دلچسپی ختم ہوگئی۔ دو دن قبل لڑکا گیم کھیلتے کھیلتے اپنے دونوں ہاتھوں کو باندھنے لگا۔ جب اس کے والد نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ اسکول میں اس طرح کی اکٹیوٹیس سکھائی گئی ہے جس کا وہ تجربہ کررہا ہے۔گیم کے ٹاسک کے مطابق آخری اسٹیج تھا تو شام سات بجے اس نے اپنی ماں سے پانی پُری کھانے کی ضد کرلی۔ ماں جب پانی پوری لانے کے لیے گھر سے نکلتی تو اس نے پھنکے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ گلبرگی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا