English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل جماعت منگلور نے سات طلباء کو ایم اے غنی ایوارڈ سے نوازا 

share with us

منگلورو 09؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے منگلورو میں مقیم افراد کا متحدہ پلیٹ فارم جماعت المسلمین منگلورو کی جانب سے ایم اے غنی ایوارڈ تقریب کا انعقاد بوٹ کلب میں ہوا جہاں سات طلباء کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے منگلور جماعت کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت تدریسی شعبہ کے ساتھ ساتھ طلباء کے اخلاق پر بھی نظر رکھ رہی ہے اور اس طرح کے پروگرام منعقد کرکے دوسرے طلباء کو آگے بڑھانے کے مواقع بھی فراہم کررہی ہے۔ منگلورو جماعت کے صدر ایس ایم ارشد صاحب نے کہا کہ ہمارے سامنے اب سب سے بڑا مسئلہ خلیجی ممالک سے لوٹنے والے ہمارے احباب کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ، ہم نے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کا ارادہ بھی کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں وہ لوگوں کا تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ حال ہی میں وجیا کرناٹکا اخبار کی جانب سے بہترین سماجی خدمات انجام دینے پر مجلس اصلاح وتنظیم کو ایوارڈ سے نوازے جانے پر تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری کی تہنیت کی گئی ۔ملحوظ رہے کہ پروگرام کا آغاز محمد اقبال صدیقہ کی تلاوت کلا پاک سے ہوا۔ امتیاز دامدا نے استقبالیہ کلمات پیش کیے ، مولانا سالم خلیفہ ندوی نے شکریہ کلمات ادا کیے ۔ نظامت کے فرائض آفتاب کولا اور مولانا داؤد خلیفہ ندوی نے انجام دئیے۔ بچوں نے مختصر پروگرام بھی پیش کیا جس کو حاضرین نے بہت سراہا۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیات بھی موجود تھی۔ 
 

ان طلباء کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 
۱) حافظ شقیق احمد رکن الدین (اقراء عربک اسکول منگلور) 
۲) حافظ عبدالرحیم محتشم (اقراء عربک اسکول منگلور) 
۳) امل ائیکری (بیریس پبلک اسکول ، ہیٹ ہل منگلور) 
۴) خدیجہ نفرا ایس ایس (بیریس پبلک اسکول ، ہیٹ ہل منگلور) 
۵) محمد عرفہ دامدا ( سینٹ تھریساس اسکول بندر منگلور) 
۶) احمد واصل ایس جے ( این ایم اے ایم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی این آئی ٹی ٹی ای منگلور) 
۷) محمد ایاد ( این ایم اے ایم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی این آئی ٹی ٹی ای منگلور) 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا