English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن کے طلباء کی کے یوڈی انٹر کالج کے ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ مقابلہ میں بہترین کارکردگی 

share with us

بھٹکل 08؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) کے یو ڈی انٹر کالج کی جانب سے کرناٹکا یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ مقابلہ میں انجمن کے طلباء نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ 5اور 6اکتوبر کو منعقدہ اس ویٹ لفٹنگ میں مختلف کالجوں کے طلباء نے حصہ لیا او راپنی قسمت آزمائی۔ انجمن کے طلباء نے بھی اس میں حصہ لیتے ہوئے اپنے ادارہ اور بھٹکل کا نام روشن کیا ہے۔ ذیل میں ان طلباء کی فہرست مع تفصیلات دی جارہی ہے۔ 
 

ویٹ لفٹنگ 
افنان ابن سلیمان ائیکری 55 کلو کیٹیگیری میں 50کلو کے ساتھ اول مقام پر رہے۔ 
عکراش ابن مبین درگا 73 کلوکٹیگیری میں 100کلو کے ساتھ تیسرے مقام پرر ہے۔ 
فویس ابن ریاض کریمی 81کلو کیٹیگیری میں 70 کلو کے ساتھ چوتھے مقام پر رہے۔ 
زہیر ابن حفظ الرحمن برماور 89کلو کیٹیگری میں 150کلو کے ساتھ دوسرے مقام پر رہے۔ 


پاور لفٹنگ 
افنان ابن سلیم ائیکری 59کلو کیٹیگری میں 210کلو کے ساتھ پانچویں مقام پر رہے۔ 
رومان ابن خالد ادیاور 59کیٹیگری میں 325کلو کے ساتھ دوسرے مقام پر رہے ۔ 
تبریز ابن عبدالماجد شیخ 66کلو کیٹیگری میں 290کلو کے ساتھ چوتھے مقام پر رہے۔ 
عکراش ابن مبین درگا 74کلو کیٹیگری میں 265کلو کے ساتھ چوتھے مقام پر رہے۔ 
فویس ابن ریاض کریمی 83کلو کیٹیگری میں 270کلو کے ساتھ چوتھے مقام پر رہے۔ 
زہیر ابن حفظ الرحمن برماور 93کلو کیٹیگری میں 350کلو کے ساتھ پہلے مقام پر رہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا