English   /   Kannada   /   Nawayathi

میں ہندو مخالف نہیں ہو ں، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ نے پھر ایک بار دی صفائی 

share with us

بنگلورو 08؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) کرناٹک کی سابقہ حکومت میں بی جے پی کی منشاء کے خلاف چند کام ہونے کی وجہ سے بی جے پی لیڈران سدارامیا سے ناخوش ہیں اور انہوں نے انہیں ہندو مخالف کے طور پر پیش کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اس کی وضاحت کی کہ وہ ہندو مخالف نہیں ہیں۔ سدارامیا نے کہا ہے کہ میں ہندو مخالف نہیں ہوں لیکن ہر اس مذہب کے خلاف ہوں جو انسانیت کے خلاف کام کرتے ہیں۔ اوکالی پرم ریسیڈنٹس ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ اعزازی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی حکومت نے تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے اسکیمیں جاری کی تھیں ۔ لیکن میں نے ٹیپو جینتی منانے کا فیصلہ کیا جس کو لے کر بی جے پی نے انہیں ہندو مخالف کے طور پر لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ٹیپو ہندو مخالف نہیں تھے۔ ، ہماری حکومت نے دیگر لیڈران جیسے وشوا کرما ، کتور کی مہارانی چنما اور دیگر کے بھی جینتی منائے ہیں ، کیا یہ بھی ہندو مخالف تھے؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا