English   /   Kannada   /   Nawayathi

یکم نومبر سے ایتھوپیائی شہریوں کے لئے ویزہ کے اجرائ کا عمل شروع

share with us

جدہ:08؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کے شروع میں ایتھوپیا سے افرادی قوت کی درآمد بحال ہوجائیگی۔ تمام ریکروٹنگ ایجنسیوں او رکمپنیوں کو ایتھوپیا سے افرادی قوت درآمد کرنے کیلئے ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔

وزارت محنت نے ایجنسیوں او رکمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ تمام ضروری تدابیر قبل از وقت مکمل کرلیں، وزارت محنت ایتھوپیا کی وزارت محنت کیساتھ معاہدہ کرچکی ہے۔ دوسری جانب سعودی ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کے نمائندوں نے عدیس ابابا میں ایتھوپیا کی ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کی ورکنگ ٹیم سے ملاقات کرکے متعدد امور طے کرلئے ہیں۔ ایک بات یہ طے کی گئی ہے کہ گھریلو عملے کی درآمد کی لاگت 900ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔ ملازمہ کی تنخواہ 850ریال سے زیادہ نہیں رکھی جائیگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا