English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپ میں لوگ زندگی سے کس قدر مطمئن ؟ جائزہ

share with us

اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم ( OECD) کی رپورٹ کے مطابق معیار زندگی سے مطمئن جرمنوں کی تعداد میں آٹھ فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ یورپ کے صرف اسی ملک میں نوٹ کیا گیا ہے۔ پانچ نومبر بروزمنگل کو جاری کی جانے والی اس رپورٹ کے مطابق جرمنی کے برعکس یورپ کے جنوبی ممالک میں معیار زندگی کی صورتحال سنگین ہوئی ہے۔
یورپی بحران کی وجہ سے یونان، اٹلی اور اسپین میں نہ صرف لوگوں کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے بلکہ ان کا اعتماد اور معیار زندگی بھی متاثر ہوا ہے۔ ان ملکوں میں زندگی اور حالات سے مطمئن افراد کی تعداد میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ ان کا اپنی حکومتوں پر اعتماد اِس شرح سے بھی زیادہ کم ہوا ہے۔اقتصادی تعاون اور ترقی کی اس تنظیم کے مطابق لوگوں کا حکومت پر اعتماد صرف ملک کی مجموعی قومی پیداوار سے بحال نہیں ہوگا بلکہ حکومتوں کو اس سلسلے میں کئی دیگر اقدامات بھی اٹھانا ہوں گے۔ او ای سی ڈی کے مطابق ان یورپی ریاستوں کو سستی رہائشیں، آمدنی میں مساوات، ماحول میں بہتری اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر کرنا ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق جرمنی بھی ان معیارات پر پورا نہیں اترتا بلکہ ان طے شدہ پیمانوں کے وسط میں آتا ہے لیکن حیران کن طور پر یہاں کے باشندے خود کو خوش قسمت اور مطمئن تصور کرتے ہیں۔ دریں اثناء جرمن باشندوں کا اپنی حکومت پر اعتماد پینتیس فیصد سے بڑھ کر بیالیس فیصد تک پہنچ گیا ہے۔حال ہی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق جرمنوں میں بچت کرنے کے رجحان میں بھی کمی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 57 فیصد جرمن اپنی مالی حالت کو اچھا یا پھر بہت اچھا تصور کرتے ہیں اور یہاں کا ہر چوتھا باشندہ اس میں بہتری کی امید رکھتا ہے۔او ای سی ڈی کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے جنوبی ممالک یونان، اٹلی اور اسپین میں حکومتوں پر اعتماد اور معیار زندگی مزید کم ہو سکتا ہے۔ ان ملکوں میں نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اسے کم کرنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات بھی نہیں کیے جا رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا