English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس کی شام کو ایس 300 دفاعی نظام کی فراہمی مکمل

share with us

شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ،روسی وزیردفاع 


ماسکو :03؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)روسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتین نے شام کو ایس 300 دفاعی نظام کی فراہمی مکمل کرنے کی توثیق کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں پر مشتمل ایس 300 دفاعی شیلڈ کی بیٹریاں شام کو پہنچا دی گئی ہیں۔شویگو کاکہنا تھا کہ دفاعی نظام کی ترسیل مکمل کردی گئی ہے جس کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل ، امریکا اور عرب ممالک کی مخالفت کے باوجود روس نے شامی حکومت کو ایس 300 جیسا حساس فضائی دفاعی نظام مہیا کیا ہے۔ یہ دفاعی نظام اس وقت دینے کا اعلان کیا گیا تھا جب پچھلے ماہ شام میں روس کے فوجی طیارے کو شامی فوج نے غلطی سے اسرائیل کا سمجھ کر مار گرایا تھا۔ روس نے طیارے مار گرائے جانے کے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی تھی۔ایس 300 دفاعی نظام کے ذریعے زمین سے فضاء میں میزائل داغنے کے ساتھ ساتھ شام کی فضائی حدود میں موجود روسی جہازوں کی بھی نشاندہی کی جا سکے گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا