English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی: فتح اللہ گولن کے بھائی کو دہشت گردی کے الزام میں قید کی سزا

share with us

انقرہ:02؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کی ایک عدالت نے جلاوطن ترک رہنما فتح اللہ گولن کے بھائی قطب الدین گولن کو ساڑھے دس برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ازمیر کی ایک عدالت میں انہیں ایک مسلح دہشت گرد تنظیم کی رکنیت کے الزام کا سامنا تھا۔ قطب الدین گولن اکتوبر 2016 سے پولیس کی حراست میں تھے اور خود پر عائد ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ فتح اللہ گولن کی جانب سے بھی قطب الدین گولن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انقرہ حکومت نے جولائی 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام فتح اللہ گولن پر عائد کرتے ہوئے ملک میں اس تحریک سے وابستہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا