English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی کا دورہ کامیاب رہا، ترک صدر

share with us

برلن:30؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا دورہ جرمنی انتہائی کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم وقت میں جب دونوں ممالک اختلافات کا شکار ہیں، یہ دورہ مثبت ثابت ہوا ہے۔ ایردوآن کے مطابق انہوں نے اس تین روزہ دورے کے دوران جرمن حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں نسل پرستی اور اجانب دشمنی کے سدباب کی خاطر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے جرمنی میں تجارتی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں تاکہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون بہتر بنایا جا سکے۔ ایردوآن کے جرمنی میں قیام کے دوران ان کے خلاف کئی احتجاجی مظاہرے بھی منعقد کیے گئے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا