English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا کی صدارتی کونسل کی تنظیمِ نو کے لیے متحارب دھڑوں میں سمجھوتا

share with us


معاہدے کے تحت ملک کے تین صوبوں میں کونسل کی دو صدور اور تین نائب صدور نمایندگی کریں گے


طرابلس:30؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے متحارب دھڑوں کے درمیان صدارتی کونسل کی تنظیمِ نو کے لیے ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے ۔اس کے تحت ملک کے تین صوبوں میں کونسل کی دو صدور اور تین نائب صدور نمایندگی کریں گے۔اس وقت صدارتی کونسل کے ارکان کی تعداد نو ہے۔لیبیا کے ایک رکن پارلیمان صالح الفہیمہ نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمان کی ڈائیلاگ کمیٹی کے درمیان اس ضمن میں اسی ہفتے ایک سمجھوتا طے پا یا ہے۔ پارلیمان وسط اکتوبر سے قبل نئی صدارتی کونسل کا انتخاب کرے گی اور نئے صدارتی عہدوں پر انتخاب علاقائی حصے داری کے متفقہ میکانزم کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ نئی صدارتی کونسل کی تشکیل کے ساتھ مجوزہ آئین پر ریفرینڈم کا انعقاد ہوگا تاکہ بعد میں اس کی بنیاد پر پارلیمانی اور صدارتی انتخابات منعقد کرائے جاسکیں ۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے اختتام سے قبل ریفرینڈم اور انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا