English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو لگام دی جائے، قطرکا مطالبہ

share with us

دوحہ:30؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)قطر نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دو روز قبل اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں سات فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ قطر نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو لگام دی جائے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے عالمی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ اسرائیل فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے ساتھ ساتھ بے گناہ اور نہتے فلسطینیو ں کا وحشیانہ قتل عام کررہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوتی ہے اور اس کی روک تھام کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کو اسرائیلی ریاست کے مظالم سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا