English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک صدر اردوغان کا جرمنی میں یورپ کی بڑی مساجد میں سے ایک کا افتتاح

share with us

انقرہ:30؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے جرمنی کے شہر کلون میں یورپ کی سب سے بڑی مسجدوں میں سے شمار ہونے والی مسجد کی رونمائی کر کے اپنے دورے کا اختتام کیا۔اس موقع پر ترکی کے صدر نے کہا کہ یہ مسجد امن کی نشانی ہے اور ساتھ ساتھ انھوں نے جرمن حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مختلف حلقوں کی جانب سے دباؤ اور مظاہروں کے باوجود اس مسجد کی تعمیر جاری رکھی۔اردوغان کا تین روزہ دورہ جرمنی تنازعات سے خالی نہیں تھا اور اس دوران انھوں نے جرمن میزبانوں کی تنقید بھی کی۔واضح رہے کہ جرمنی میں 30 لاکھ ترک افراد رہائش پذیر ہیں۔گزشتہ روز کو کلون شہر میں اردوغان کے حامی اور مخالفین دونوں جمع تھے۔ لیکن سیکورٹی خدشات کی بنا پر انتظامیہ نے 25000 افراد کے مجمعے کو مسجد کے باہر جمع ہونے کی اجازت نہیں دی۔کلون شہر کی مرکزی مسجد کو ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان مذہبی گروپ نے تعمیر کیا ہے۔اس سے قبل جمعے کو ہی اردوغان نے جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کی جہاں ان دونوں کو شام میں جاری جنگ کے بارے میں گفتگو کرنی تھی۔لیکن اس موقع پر اردوغان نے جرمنی کی رہنما پر زور دیا کہ وہ ان ترک افراد کو ملک بدر کر کے ترکی بھیجیں جو اردوغان کی حکومت کے مخالفین ہیں اور جنھیں وہ 'دہشت گرد' قرار دیتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا