English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں ہر کوئی برابر کا شہری ہے، کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا: شاہ سلمان

share with us

ریاض:29؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مملکت میں ہر کوئی برابر کا شہری ہے اور کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے شاہ سلمان کا ایک تقریب سے خطاب میں کہناتھا کہ اللہ ان لوگوں پر رحم فرمائے جو دوسروں کی غلطیوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔اگر آپ کوئی ایسی چیز دیکھتے ہیں جس سے آپ کے دین، یا ملک یا شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور آپ اس کی نشان دہی کرتے ہیں تو پھر اللہ آپ پر رحم فرمائے جبکہ بعض ممالک میں بعض لوگوں کو استثنا حاصل ہے لیکن سعودی عرب میں کوئی بھی شہری کسی کے بھی خلاف شکایت دائر کرسکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا