English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس کا شام کو جدید دفاعی نظام ایس 300 دینے کا اعلان

share with us

ماسکو:29؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)  شامی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے جدید دفاعی نظام ایس 300 ملنے کے بعد اسرائیل شام پر حملہ کرنے کی جراٗت نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل شام کے طیاروں نے اسرائیلی فضائی حملے کےخلاف جوابی کارروائی کے دوران ایک روسی طیارہ مار گرایا تھا۔روس نے اپنے ون آئی 20 فوجی طیارہ گرائے جانے کے واقعہ پر کہا تھا کہ شام کا فضائی دفاعی نظام اسرائیل کے طیاروں کو نشانہ بنا رہا تھا جو روسی طیارے کے پیچھے چھپ گئے تھے۔

غلطی سے گرائے جانے والے اس طیارے پر سوار 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مکداد نے منگل کے روز کہا تھا کہ شام کو ایس 300 دفاعی نظام بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جو مختلف بہانوں سے شام کے خلاف جارحیت کرتا رہتا ہے، اب اسے شام پر حملہ کرنے سے پہلے بہت کچھ سوچنا پڑے گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا