English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں ایرانیوں کی موجودگی سے متعلق نیتن یاہو کا بیان جھوٹ کا پلندہ

share with us

بغداد :29؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعراق میں ایرانیوں کی موجودگی سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کی جانب اشارہ کیا اورکہا کہ عراق، فلسطین کے بارے میں اپنی آزاد پالیسی پر کاربند ہے اور مقبوضہ سرزمین سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلا سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔

عراق کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی۔ابراہیم جعفری نے عراق کے شمالی علاقے بعشیقه میں ترکی کی فوجی موجودگی پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین پر انقرہ کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔عراق کے وزیر خارجہ نے داعش سے عراق کے کئی علاقوں کو آزاد کرانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو جنہوں نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف ہم سے تعاون کیا فراموش نہیں کریں گے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا