English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی دفاعی تنظیم کی فراہمی،اسرائیل اب حملوں سے قبل سوچے گا، شام

share with us


روس سے میزائل سسٹم آئندہ دو ہفتوں کے اندر اندر شام پہنچ جائیں گے،نائب شامی وزیرخارجہ کی تصدیق


دمشق:27؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جنگ زدہ ملک شام کی حکومت نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے دمشق کو ایس تین سو طرز کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام مہیا کیے جانے کے بعد اسرائیل اب شام پر مزید کوئی نیا فضائی حملہ کرنے سے قبل کئی بار سوچنے پر مجبور ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اب نہ صرف شام کے لیے روسی ایس 300ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کی عنقریب فراہمی کا خیر مقدم کیا ہے بلکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ تصدیق بھی کی کہ روسی حکومت کے وعدوں کے مطابق یہ میزائل سسٹم آئندہ دو ہفتوں کے اندر اندر شام پہنچ جائیں گے۔شامی نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے دمشق میں کہاکہ میرے خیال میں اسرائیل، جو مختلف بہانے بنا کر بار بار فضائی حملے کرنے کا عادی ہو چکا ہے، اب شامی سرزمین پر کوئی بھی نیا فضائی حملہ کرنے سے قبل بہت محتاط انداز میں سوچنے پر مجبور ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اب اسرائیل کو کوئی بھی ایسی کوشش کرنے دیں۔ ہم اپنا دفاع ایسے ہی کریں گے، جیسے ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا