English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحر احمر میں طویل عرصے سے ایک ایرانی جہاز موجود ہے،ترجمان عرب اتحاد کاانکشاف

share with us

تجارتی جہاز کے طورپر رجسٹرڈ جہاز سیٹلائٹ رابطے کے آلات، ریڈارز اور دْوربینوں سے لیس ہے،بیان 


ریاض:25؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں قانونی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے انکشاف کیاہے کہ بحر احمر میں طویل عرصے سے ایک ایرانی بحری جہاز موجود ہے۔ مذکورہ جہاز سیٹلائٹ رابطے کے آلات، ریڈارز اور دْوربینوں سے لیس ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں منگل کو انہوں نے کہاکہ یہ جہاز حوثی ملیشیا کے ساتھ رابطہ کاری اور اسے ہدایات دینے کے لیے ملٹری آپریشنز رْوم کی حیثیت رکھتا ہے۔المالکی نے واضح کیا کہ اگرچہ یہ ایک تجاری جہاز کے طور پر رجسٹرڈ ہے تاہم درحقیقت یہ ایک جنگی جہاز ہے۔ ترجمان کے مطابق اتحاد نے پتہ چلایا ہے کہ مذکورہ جہاز سیٹلائٹ رابطے کے آلات، ریڈارز اور دْوربینوں سے لیس ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا