English   /   Kannada   /   Nawayathi

سڑک پار کرنے کے دوران خاتون سے لاری ٹکراگئی ، خاتون موقعۂ واردات پر ہی ہلاک 

share with us

 

اڈپی 22؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) سڑک پارک کرنے کے دوران ایک خاتون سے لاری کے ٹکراجانے کے نتیجہ میں خاتون کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات آج پیش آئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت گیتا (36) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق گیتا اپنے شوہر اور بچہ کے ہمراہ کلنک جارہی تھی ، شوہر اپنے بچہ کے ساتھ سڑک کے دوسری جانب پہنچ گیا جبکہ اس کی بیوی سڑک پار ہی کررہی تھی کہ وہاں سے گذررہی ایک لاری تیز رفتاری کے ساتھ خاتون سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں خاتون نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔بتایا جارہا ہے کہ ایک بس ٹرافک اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اہم شاہراہ پر آیا۔ بس کو آتا دیکھ کر لاری ڈرائیور نے موڑ لیا ، پہلے لاری ڈرائیڈر سے ٹکراگئی جس کے بعد گیتا سے ٹکراگئی اور گیتا نے وہیں اپنی آخری سانسیں لیں۔ برہماور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا