English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایتھوپیااوراریٹریا کے درمیان امن معاہدے سے پورے خطے میں امن ہوگا،سعودیہ 

share with us

آبنائے باب المندب اور ہارن آف افریقا کی سکیورٹی اہمیت کی حامل،15 فی صد عالمی تجارت یہیں سے ہوتی ہے،شہزادہ خالد


واشنگٹن:20؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں متعیّن سعود ی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر کی سکیورٹی ان کے ملک اور پورے خطے کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شہزادہ خالد نے دو پڑوسی ممالک اریٹریا اور ایتھوپیا کے درمیان جدہ میں اسی ہفتے امن معاہدے پر دست خطوں کے بعد سعودی عرب کے خطے میں امن کے فروغ کے لیے کردار کا ذکر کیا،اس معاہدے کے نتیجے میں ان دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ بیس سال سے جاری محاذ آرائی کا خاتمہ ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون امن کاری ، ترقی کا فروغ اور سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کی معاونت سے ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان جدہ امن معاہدہ طے کرایا ہے،اس سے دونوں ملکوں کے درمیان بیس سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔اس سے پورے خطے میں سکیورٹی کو فروغ ملے گا اور استحکام آئے گا۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے مصالحتی کوششوں اور امن کے فروغ میں ہمیشہ صفِ اوّل کا قائدانہ کردار ادا کیا ہے جبکہ دوسرے ممالک تنازعات سے ناجائز فائدہ اٹھا کر تقسیم کے بیج بوتے ہیں۔سعودی عرب نے گذشتہ کئی عشروں کے دورا ن میں کامیاب نتائج کی حامل مصالحتی کوششیں کی ہیں۔اس نے فلسطین ، لبنان ، افغانستان اور دوسرے علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے۔ا نکا کہناتھا کہ آبنائے باب المندب اور ہارن آف افریقا کی سکیورٹی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ دنیا کی 15 فی صد بین الاقوامی تجارت ان ہی آبی راستوں سے ہوتی ہے۔ سعودی عرب خطے کو قزاقی اور ایران نواز ملیشیاؤں کی عدم استحکام کی کارروائیوں سے بچاؤ کے لیے کام کرتا رہے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا