English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلور ہوائی اڈہ پر سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،41لاکھ کے سونے کے ساتھ دو مسافر گرفتار

share with us

بنگلور: 19؍ستمبر2018(فکروخبرنیوز) بنگلور ہوائی اڈہ پر کسٹم حکام نے دبئی سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، اسمگلر سونا اسمگل کرنے کے نت نئے طریقہ ایجاد کرتے رہتے ہیں لیکن کسٹم حکام انہیں کسی طرح دھر لیتے ہیں ،تازہ معاملہ یہاں بنگلور ایرپورٹ پر پیش آیا ہے جہاں پگلے ہوئے سونے کی ایک پلیٹ بناکر جوتے میں چھپا کر لے جاتے ہوئے کسٹم حکام نے دوافراد کو دھر دبوچ لیا ہے
ذرائع کے مطابق شمشیر علی اور سلمان نامی دو مسافر ایر انڈیا کی دبئی بنگلور فلائٹ کے ذریعہ 1,4کلو سونا اسمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے ایرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایر پورٹ پر دونوں ایک دوسرے کے جوتے بدلوانے کا بہانہ کر رہے تھے اسی دوران شبہ میں حکام نے ان سے پوچھ تاچھ کی جس کے دوران دونوں نے سونا اسمگل کرنے کی بات قبولی ، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ایک جوتے میں سونا پگلا کر اس کے پلیٹ بنا کر جوتے کے نچھلے حصہ میں چھپایا گیا تھا ،حکام نے ان کی چپل چیر کر اس میں سے سونے کی پلیٹ نکال لی جس کی جملہ مالیت 41لاکھ بتائی گئی ہے ،دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا