English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریلوے لائن کے لیے مختص الیکٹرک کیبل چرانے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار ،ایک کار سمیت دو لاکھ کی مالیت کی اشیاء ضبط 

share with us

منگلورو 18؍ ستمبر 2018(فکروخبرنیوز) ریلوے لائن کی بجلی کام کے لیے رکھے گئے الیکٹرک کیبل چرانے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ساتھ ساتھ مسروقہ اشیاء بھی پولیس ضبط کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ملزمین کی شناخت محمد عارف (28) کمال(20) اظہرالدین (23) عبدالحمید (24) محمد حکیم (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ملزمین کے پاس سے پولیس نے دو لاکھ کی مسروقہ اشیاء اور ایک کار بھی ضبط کرلی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک کار پر شک کا اظہار کرنے کے بعد پولیس نے اس کو گھیرے میں لے کر اس پر سوار لوگوں سے تفتیش کی جس کے بعد چوری کا پردہ فاش ہوا۔ پولیس نے ملزمین کو شنتی گدے کے قریب گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق چوری 11ستمبر کی صبح کو کینجارو میں انجام دی گئی ۔ گرفتار شدہ افراد پولیس کو دیگر معاملات میں بھی مطلوب تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا