English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : شرالی میں اہم شاہراہ توسیعی معاملہ کو لے کر ہنگامی میٹنگ ، اے سی اور تحصیلدار کی عدم موجودگی پر عوام برہم 

share with us

بھٹکل 18؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز/کنڑا سے ترجمہ) اہم شاہراہ 66کے توسیعی مرحلہ کے معاملہ میں شرالی پنچایت کے صدر کی صدارت میں ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے اے سی اور تحصیلدار کی غیر حاضری پر اپنے ناراضگی کا اظہار کیا۔ پنچایت صدر وینکٹیش نائک نے اے سی اور تحصیلدار کی غیر موجودگی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کاروار میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں حاضری ضروری ہونے کی وجہ سے وہ اس میٹنگ سے غیر حاضر رہے۔ رام چندرا نائک نے اے سی اور تحصیلدار کی غیر موجودگی کو عوام کے لیے نقصان دہ بتاتے ہوئے کہا کہ اہم شاہراہ کے توسیعی مرحلہ میں ان دو اہم ذمہ دارو ں کی میٹنگ میں غیر موجودگی سے عوام کو ضرور نقصان پہنچے گا۔ صدر پنچایت وینکٹیش نائک نے کہا کہ اس سے قبل تیس میٹر چوڑائی کی بات چل رہی تھی لیکن پینتالیس میٹر توسیع پر فیصلہ ہوا تھا ۔ اب اچانک یہ آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ سڑک کی توسیع تیس میٹر ہوگی جس سے عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر توسیعی مرحلہ کا کام بجائے پینتالیس میٹر کے تیس میٹر کیا گیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے اور سخت احتجاج درج کریں گے۔ اس دوران میٹنگ میں یہ بات بھی آئی کہ جن لوگوں کو ان کے اراضی کا معاوضہ حکومت کی جانب سے مل چکا ہے وہ لوگ دوبارہ اس اراضی پر تعمیراتی کام کررہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان تعمیراتی کاموں پر فوری طور پر روک لگاتے ہوئے سڑک کا توسیع پینتالیس میٹر کی جائے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا