English   /   Kannada   /   Nawayathi

روسی طیارہ مار گرانے پر ماسکو میں اسرائیلی سفیر کی طلبی

share with us

ماسکو:17؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)روسی طیارہ مار گرانے پر ماسکو میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا گیا، روس نے طیارے کی تباہی کا ذمہ دار اسرائیل اور شامی فورسز کو ٹھہرایا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سفیر کو شام میں روسی طیارہ مار گرانے پر طلب کیا گیا ہے، روس نے طیارے کی تباہی کا ذمہ دار اسرائیل اور شامی فورسز کو ٹھہرایا ہے، روسی طیارے کا ملبہ اور سوار 14 افراد کی لاشیں سمندر سے مل گئیں۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے شام میں روسی جنگی طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کی ہے، وزارت دفاع کے مطابق شامی فورسز نے روسی جنگی طیارے کو نشانہ بنایا، شامی طیاروں کو اسرائیلی فورسز نے کور فراہم کیا۔

واضح رہے کہ طیارہ گزشتہ روز شام میں مشن سے واپس لوٹتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا، روسی جنگی طیارے میں 14 افراد سوار تھے۔

یاد رہے رواں سال مارچ میں بھی شامی شہر لتاکیا میں روس کا ایک فوجی طیارہ حميميم کے فوجی اڈے پر گر پر تباہ ہو گیا تھا ، جہاں سے روس شام میں ہونے والی تمام فوجی کاررائیاں کرتا ہے۔

فرروی 2018 میں باغیوں نے ادلیب صوبے میں روس کا سخوئی 25 طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا تھا، جنگی طیارہ تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم پائلٹ جب زمین پرپہنچا تو اس کی باغیوں سے جھڑپ ہوئی اور وہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

خیال رہے 2015 میں روس نے شام میں فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ روس کا کہناتھا اس نے فوجی کارروائی کا فیصلہ صدر بشار الاسد کی درخواست پر کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا