English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کے صوبہ جازان میں ہیضہ کاپہلا واقعہ،متاثرہ شخص کو طبی امداد دی گئی 

share with us

ریاض :18؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یمن کے ساتھ ملحق صوبے جازان میں ہیضے کے ایک مریض کو طبی امداد دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری ٹی وی پر بتایا گیا کہ یہ مریض غیرسعودی ہے جسے جازان کے ایک ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں کہ آیا اس مریض اور یمن میں ہیضے کی وبا کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا اس کیس کا گزشتہ ماہ حج کے موقع پر سعودی عرب کا رخ کرنے والے قریب دو ملین افراد سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا