English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں ایرانی ایجنٹوں کی کسی بھی کارروائی کا جواب دیا جائے گا: امریکا

share with us

واشنگٹن:12؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ عراق میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے کسی بھی فوجی کارروائی سے باز رہے ورنہ امریکا ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں امریکی تنصیبات کو ایرانی اینجنٹوں کے ہاتھوں نقصان پہنچا تو ایران کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔بیان میں امریکا نے ایران پر الزام عاید کیا ہے کہ تہران نے عراق کے شہر بصرہ میں امریکی قونصل خانے اور بغداد میں سفارت خانے کے آڈیٹوریم پر اپنے حامیوں کو حملوں سے نہیں روکا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں ہم نے عراق میں کئی ایسے واقعات دیکھے جن میں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کیا گیا۔ بصرہ میں امریکی قونصل خانے کو حملوں کانشانہ بنایا گیا اور بغداد میں امریکی سفارت خانے کی عمارت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ایران نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں۔ عراق میں ایران کی طرف سے فراہم کردہ اسلحہ اور اس کے تربیت یافتہ عناصر امریکی تنصیبات پرحملوں میں ملوث ہیں۔بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر عراق میں امریکی تنصیبات کو ایرانی ایجنٹوں کے ہاتھوں کوئی نقصان پہنچتا ہے تو امریکا اس کا فوری اور موثر جواب دے گا اور ہم عراق میں اپنے شہریوں کی جانوں کا ہرممکن دفاع کریں گے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا