English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحیرہ روم میں دو حادثوں میں ایک سو سے زائد مہاجرین کے ہلاک ہونے کا خدشہ

share with us


روم:11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بحیرہ روم میں دو مختلف کشتیوں کی غرقابی میں ایک سو سے زائد مہاجرین کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی تنظیم ڈاکٹرز وڈ آؤٹ بارڈرزنے کہاکہ ممکنہ طور پر یہ حادثات ستمبر کے اوائل میں پیش آئے تھے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اس بارے میں ان افراد کے ذریعے پتا چلا ہے، جنہیں بچا کر واپس لایا گیا ہے۔ دو سمتبر کو لیبیا کے محافظوں نے 276 افراد کو ڈوبنے سے بچایا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ کشتیوں میں سوار بہت کم ہی افراد کے پاس حفاظتی جیکٹیں تھیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا