English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل میں جیل پرمسلح افرادکا حملہ، 100 سے زائد قیدی فرار، فائرنگ سے پولیس اہل کارہلاک

share with us

برازیلیا:11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)برازیل میں جیل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد قیدی فرار ہوگئیاور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں 20 مسلح افراد نے جیل پر حملہ کرکے100 سے زائد قیدیوں کو فرار کرادیا اور فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار کوبھی ہلاک کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس 4 گاڑیوں میں آئیتھے، انہوں نے چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دھماکا خیز موا د سے جیل کا مرکزی دروازہ اڑا دیا۔حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے 105قیدیوں میں سے41 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا