English   /   Kannada   /   Nawayathi

کابینہ کی برطرفی کے بعد سوڈانی صدر نے نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا

share with us

خرطوم:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سوڈانی صدر عمر البشیر نے موتاز موسی عبداللہ کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سوڈانی صدر نے وزیر اعظم تبدیل کرنے کا فیصلہ ملک کو درپیش مشکل اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا۔ سوڈانی صدر نے گزشتہ روز وزیراعظم حسن صالح سمیت اکیس رکنی کابینہ کو بھی برطرف کر دیا تھا۔ موتاز موسی سے مختصر کابینہ قائم کرتے ہوئے معاشی حالات کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے۔ سوڈان میں مہنگائی مستقل بڑھ رہی ہے اور ملکی کرنسی کی قیمت بھی ڈالر کے مقابلے میں کم ہوتی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا