English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلوی بحری فوجی مشقوں میں چین کی شرکت

share with us

کینبر:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا کی سب سے بڑی بحری فوجی مشقوں میں 27 ممالک کی بحریہ کے فوجی شریک ہیں۔ ان مشقوں میں 23 بحری جہازوں کے ساتھ آبدوزیں بھی شامل ہیں۔ چین پہلی مرتبہ آسٹریلیا کی بحری فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔ تین ہزار چینی فوجی ان مشقوں کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔ یہ فوجی مشقیں آسٹریلوی بندرگاہ ڈارون کے شمال میں جاری ہیں۔ جنگی مشقوں میں شریک آسٹریلین بحری دستے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل جوناتھن میڈ کا کہنا ہے کہ چین کی شرکت دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ہے اور یہ باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہو گا۔ پاکستان بھی ان فوجی مشقوں کا ایک شریک ملک ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا