English   /   Kannada   /   Nawayathi

انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کیلئے گوگل کا نیا ٹول متعارف

share with us

گوگل نے یہ قدم برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید کے پر زور مطالبے کے بعد اٹھایا 
یہ ٹول این جی اوز اور گوگل کی پارٹنر کمپنیوں کو دستیاب ہوگا، نئی اپ لوڈ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی فوری روکا جاسکے گا


نیویارک :05؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)گوگل نے انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے لیے نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی)ٹول متعارف کروا دیا۔گوگل نے یہ قدم برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید کے پر زور مطالبے کے بعد اٹھایا ہے۔رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹول انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی نشاندہی کرے گا۔یہ فری ٹول تصاویر کی شناخت کرتا ہے جو ویب سائٹ موڈریٹرز کو بچوں سے متعلق بیہودہ مواد فوری ہٹانے میں مدد دیگا۔یہ ٹول این جی اوز اور گوگل کی پارٹنر کمپنیوں کو دستیاب ہوگا۔اس سے پہلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول جیسے کہ مائیکروسوفٹ کا فوٹو ڈی این اے صرف پہلے سے نشاندہی کی گئی تصاویر پکڑ سکتا تھا، لیکن اب اس نئے ٹول کی مدد سے نئی اپ لوڈ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی فوری روکا جاسکے گا۔اگرچہ گوگل کے اس نئے ٹول کی نشاندہی کی صورت میں کسی انسان کی جانب سے اس کی تصدیق ضروری ہوگی، تاہم یہ ٹول صرف متعلقہ مواد ہی ریویو(جائزے)کے لیے پیش کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا