English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین نے 1300 کلومیٹرسمندری علاقہ بند کر دیا، امریکا پریشان

share with us

بیجنگ:03؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) سپر پاور امریکا کیلیے تویہی پریشانی کچھ کم نہیں تھی کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین کے سمندری علاقے میں اپنا کنٹرول قائم کر رکھا ہے، مگر یہ تو اْس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ سیکڑوں مربع کلومیٹر پر محیط ایک اور سمندری علاقے کو چین ایک دن اچانک بند کر دے گا۔

چین کے دیگر دشمنوں کی طرح امریکا کے لیے بھی یہ خبر ایک تہلکہ خیز انکشاف ثابت ہوئی ہے کہ اس نے بحری جنگی مشقوں کیلیے بحیرہ زرد کے 1300کلو میٹر کے سمندری علاقے کو ہر طرح کے بحری جہازوں کی آمدو رفت کیلیے بند کر دیا ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ علاقے کو 8 دن کیلیے بند کیا گیا ہے۔ اس سمندری علاقے میں چین کا اپنا تیار کردہ پہلا ایئر کرافٹ کیریئر ’’لیاؤننگ‘‘جنگی مشقیں کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا