English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانوی وزیراعظم کے قتل کی منصوبہ بندی پر داعش کے رکن کو عمرقید کی سزا

share with us

لندن:یکم ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کی ایک عدالت نے وزیراعظم تھریسامے کے قتل کی منصوبہ بندی کے جرم میں داعش کے دہشت گرد کو 30 سال قید کی سزا سنادی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی مقامی عدالت نے وزیر اعظم تھریسامے کے قتل کی منصوبہ بندی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 21 سالہ نعیم زکریا  کو عمر قید کا حکم سنادیا۔دوران تفتیش مجرم نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اسے ایک پولیس اہلکار کی مدد حاصل تھی اور وہ ممکنہ طور پر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع وزیراعظم ہاؤس پر سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر تھریسامے کو چاقو یا پھر گولی سے مارنے کی منصوبہ بندی بناچکے تھے۔

فیصلہ سنانے والے جج چارلس ہیڈون نے کہا کہ ’نعیم اپنی ذات میں انتہائی خطرناک شخص ہے، نعیم زکریا کو گزشتہ سال نومبر میں گرفتار کرکے اس پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا