English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، تاوان کی خاطر ہم وطنوں کو یرغمال بنانے والا 4رکنی بنگالی گروہ گرفتار

share with us

ملزمان کے قبضے سے 35 ہزار313 ریال اور مختلف ممالک کی کرنسی اور مسروقہ کار بھی برآمد ہوئی ہیں ،ترجمان پولیس


ریاض:یکم ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعود ریاض ریجن پولیس نے تاوان کی خاطر ہم وطنوں کو یرغمال بنانے والے 4 رکنی بنگالی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے 35 ہزار313 ریال اور مختلف ممالک کی کرنسی اور مسروقہ کار بھی برآمد ہوئی ۔ریاض پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کی عمر30 سے 50 برس کے درمیان ہیں ۔ ملزمان اپنے ہی ہم وطنوں کو یرغمال بنا کر انہیں غیر آباد مقامات پر قید کردیا کرتے تھے بعدازاں انہیں مجبور کرتے کہ وہ بنگلہ دیش میں اپنے گھروالوں سے رابطہ کر کے رقم منگوائیں ۔ ملزمان نے اغوا برائے تاوان کی 16وارداتوں کا اعتراف کر لیا ۔ گروہ کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کے سپرد کر دیا گیا جہاں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد انکا چالان عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ مملکت میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ہر طرح سے کوشاں ہے تاکہ مقامی اور مقیم غیر ملکی پر امن فضا میں بہتر طور پر زندگی گزارسکیں ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے پیش نظر معاشرے کی فلاح و بہبود ہے جس کیلئے امن و امان کو تہہ وبالان کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا