English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں انسانی بحران کا فوری اور پائیدار حل نکالا جائے:قطر

share with us

دوحہ :25؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)قطر نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگرغزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران ختم نہیں کیا جاتا تو اس کے نتیجے میں غزہ میں انسانی المیہ خوف ناک شکل اختیار کرگیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی برادری کی موثر قوتیں غزہ میں انسانی بحران ختم کرنے کے لیے اپنا اخلاقی، سیاسی اور سفارتی کردار ادا کریں۔ اگرعالمی برادری غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کے معاملے میں لاپرواہی اور خاموشی کا مظاہرہ کرتی ہے تو اس کے نتیجے میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر فلسطینی قوم کے تاریخی حقوق کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ دوحہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام، بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے، فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کو عالمی قوامین کے مطابق حل کرنے پر زور دیتا رہے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کے حوالے سے اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم اور انتقامی کارروائیوں کی ہرمحاذ اور دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی.

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا