English   /   Kannada   /   Nawayathi

میدان عرفات میں اردنی حاجن نے بچہ جنم دے دیا

share with us

والد نے بیٹے کا نام جبل الرحمت اسپتال کے ڈائریکٹر کی نسبت سے ’وضاح‘ ر کھ دیا

 عرفات:21؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں وقوف کے وقت ایک اردنی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایک اردنی حاجن کو زچگی کی تکلیف شروع ہونے کے بعد جبل الرحمت کے اسپتال لایا گیا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کی طرف سے ماں اور بچے کو ہرممکن طبی سہولت مہیا کی گئی ہے اور دونوں کی صحت تسلی بخش ہے۔ والد نے بیٹے کا نام جبل الرحمت اسپتال کے ڈائریکٹر کی نسبت سے ’وضاح‘ رکھا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا